گمشدہ لڑکی کا قتل، لاش برآمد

کانپور: اترپردیش میں کانپور کے ودھونا علاقے ایک گمشدہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ برہ علاقے کے کچی بستی کے رہنے والے بابولال کی ڈھائی سالہ بیٹی یکم فروری کی شام گھر کے باہر کھیلتے وقت اچانک غاتب ہوگئی تھی جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانے میں درج کرائی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کی لاش کل ودھونا علاقے میں پانی صاف کرنے والے پلانٹ کے نزدیک ملی ہے ۔پولیس اس سلسلے میں نامعلوم شخص کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے چھان بین کررہی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔

Leave a Comment

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top