امریکا نے سکیورٹی خدشات کے باعث سعودی عرب میں تعینات غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔
سفارت خانے نے جمعے کو جاری بیان میں اس فیصلے کی وجہ حوثی باغیوں کے شہری ہوائی اڈوں اور دیگر اہم تنصیبات پر حملوں کو قرار دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد امریکی سرکاری ملازمین کو سعودی ہوائی اڈے استعمال کرنے کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوگی۔ امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو مزید حملوں، فضائی حدود کی بندش، پروازیں منسوخ ہونے اور سفری مشکلات کے خدشات سے بھی آگای کیا۔