غزہ کی شہری دفاعی سروس کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں نصیر اسپتال کی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق حملہ جمعرات کی صبح سویرے کیا گیا۔
Casualties and injuries reported following Israeli airstrikes targeting the second floor of Nasser Medical Complex west of Khan Younis, southern Gaza Strip. pic.twitter.com/RgpEkQn2RQ
— Eye on Palestine (@EyeonPalestine) November 11, 2026
غزہ کی شہری دفاعی سروس کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں اسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔



