تکنیکی خرابی کی وجہ سے بلو لائن پر میٹرو سروس متاثر

نئی دہلی:راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر تکنیکی خرابی کی وجہ سے آج بلو لائن پر میٹرو سروس 45منٹ تک بند رہی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن(ڈی ایم آر سی)کے ترجمان نے بتایا کہ دوارکا سے نوئیڈا جارہی ایک میٹرو ٹرین کا پینٹاگراف گاڑی کے صبح 9بج کر 20منٹ پر راجیو چوک پہنچتے وقت ریلوے لائن کے اوپر لگی بجلی کے تاروں کی لائن میں الجھ گیا . جس کی وجہ سے یمنا بینک سے نوئیڈا اور و ...

Read more

راہل کا مودی پر طنز:تملوں کے وقار کو مجروح نہ کریں

نئی دہلی:حال ہی میں ریلیز ہوی تمل فلم 'مرسیل' میں اشیااور خدمات ٹیکس اور نوٹوں کی منسوخی پر دکھائے گئے سین اور مکالمات کو ہٹانے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مطالبے پر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنزکیا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے آج ٹویٹ کرکے کہا'مسٹر مودی،سنیما تمل تہذیب اور زبان کا اثرانداز اظہار ہے ۔مرسیل میں دخل دے کر تملوں کے وقار کو مجروح نہ کریں'۔ دوسری جانب کانگریس کے سینئر لیڈر ...

Read more

کشمیر میں خواتین کی جبری بال تراشی کے خلاف نیشنل کانفرنس کی احتجاجی ریلی

سری نگر: وادی کشمیر میں خواتین کی جبری بال تراشی کا سراغ لگانے میں حکومت کی مبینہ ناکامی کے خلاف ہفتہ کے روز ریاست کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت نیشنل کانفرنس کی طرف سے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بھاری احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی قیادت میں پارٹی ہیڈکوارٹر سے برآمد ہوئی ریلی کو پولیس کی بھاری جمعیت نے شیر کشمیر پارک (پولو گراؤنڈ) کے نزدیک روکا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ ریلی کے ...

Read more

شمالی بھارتی پھیری والے پھر راج ٹھاکرے کے نشانہ پر

ممبئی:حال میں ممبئی کے الفسٹن روڈ لوکل اسٹیشن کے فٹ اوورپل سانحہ کا بہانہ بناتے ہوئے راج ٹھاکرے کی مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے عین دیوالی کے تہوار پر اتربھارتی پھیری والوں کو نشانہ بنایا اور جگہ جگہ ان ہاکرس کا سامان اٹھاکر پھینکا ہی نہیں بلکہ ان کی پٹائی بھی کردی ،جس کے نتیجے میں افراتفری مچ گئی ،ایم این ایس کے ورکرس بلا خوف قانون کو اپنے ہاتھوں میں لیتے نظرآئے ۔ کہا جاتا ہے کہ دراصل حال میں ممب ...

Read more

ملک میں افیون کی پیداوار کا چالیس فیصد رقبہ کم ہوجائے گا

نیمچ: مرکزی آمدنی محکمہ نے افیون فصل 2017-18کے لئے ملک کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے ۔ اس کے اثرات سے ملک میں افیون کی پیداوار کا تقریباََ چالیس فیصد رقبہ کم ہوجائے گا۔ اس کے تحت جن کسانوں نے 2016-17میں فی ہیکٹے ئر 5.9کلوگرام مارفن کی اوسط پیداوار حکومت کودی ہے اور جو پالیسی کے دیگر التزامات کے اہل ہیں، ان کو اس برس پھر سے 10آری علاقہ میں افیون کی پیداوار کا لائسنس دیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں مدھیہ پر ...

Read more

Copyright © Dailyaag - All Rights Reserved

Scroll to top