لکھن: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اترپردیش میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں دو سیٹوں پر مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اے آئی ایم آئی ایم 2017 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل یہ اندازہ لگانا چاہتی ہے کہ اسے کتنی حمایت حاصل ہے ۔پارٹی نے بیکاپور (فیض آباد) اور مظفر نگر اسمبلی سیٹوں پر مقابلے کے ذریعہ ریاست میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دونوں سیٹیں سماج وادی پارٹی کے ارکان اسمبلی مترسین یادو اور چترنجن سوروپ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی کنوینر شوکت علی نے کہا کہ پارٹی نے اترپردیش میں ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔