اسلام آباد: راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، پشاور، ایبٹ آباد اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت6.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان، صوابی اور قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔