لکھنو: عالمی یوم امن پر اسکاوٹس گائڈ طلباءو طالبات نے امن مارچ نکالا ۔ مارچ کو جوائنٹ تعلیمی ڈائرکٹر ستا سنگھ ، ضلع اسکول انسپکٹر امیش کمار ترپاٹھی وغیرہ نے دوشنبہ کو کوئنس کالج سے مارچ کو ہری جھنڈی دکھا کر شہید اسمارک کے لئے روانہ کیا ۔ اس سے قبل صبح آٹھ بجے کالج احاطہ میں جمع ہزاروں طلباءو طالبات نے جوائنٹ تعلیمی ڈائرکٹر سے کہاکہ اسکاو¿ٹس گائڈ ایک ایسی تعلیم ہے جو طلباءمیں ضابطہ ، خودکفیل ، مخالف حالات میں بھی بغیر کسی گھبراہٹ کے ان سے نجات پانے کی طاقت ملتی ہے ۔
انہوں نے یقین دلایا کہ اسکاو¿ٹس گائڈس کو سبھی اسکولوںمیں مزید مو¿ثر بنانے کےلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔انہوںنے بتایاکہ شہید اسمارک پر سبھی مذاہب کے دعائیہ جلسہ کا اہتمام کیاگیا ہے ۔جس میں اترپریش بھارت اسکاو¿ٹ اور گائڈ کی ریاستی کمشنر گائڈ للتا پردیپ اور سٹی تعلیمی افسر اجے دویدی بھی شامل ہوئے ۔ للتا پردیپ نے کہاکہ امن مارچ کے ذریعہ دنیا میں امن قائم کرنے کےلئے خصوصی پیغام دیاگیا ۔