لکھنؤ۔(نامہ نگار)ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو اپنا تحفظ خود کرناہوگا ۔اس کے لئے سفر کے دوران مسافروںکو ٹرین کے ڈبوں میں لگے اسٹیکر اور حفاظت سے متعلق اشتہاروں کوپڑھناپڑے گا ۔ ٹرینوںمیں سفرکرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لئے ریلوے حفاظتی فورس اور ریلوے پولیس کے جوان بھی کچھ نہیں کریں گے ۔اب مسافروں کو اپنی حفاظت خود ہی کرنی ہوگی ۔
بدھ کو ریلوے کے جنرل منیجر اے کے پتھیا راجدھانی پہونچے یہ بات انہوںنے یہاں ریل مسافروں کی حفاظت کولیکر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب کہی ۔ بدھ کو شمالی ریلوے کے جنرل منیجراے پتھیا نے سلطانپور سے لکھنؤتک
کے اسٹیشنوں اور ٹرینوںکا معائنہ کیا ۔لکھنؤپہونچنے پرانہوںنے ریلوے اسٹیشن کا معائنہ بھی کیا اس کے بعد جنرل منیجر صحافیوں سے روبروہوئے ۔ پریس کانفرنس میںجب ان سے گزشتہ دنوں میں کئی مرتبہ ٹرینوںمیں ہوئی لوٹ مار زہر خورانی بڑھتی واردات کے بارے پوچھاگیا تو لگا کہ ریلوے مسافروںکی حفاظت کی کوئی پرواہ نہیںہے۔انہوں نے اس سوال کے جواب میں صرف اتنا ہی کہا کہ اس کے لئے ریلوے اشتہاروں اور اسٹیکروں کے ذریعہ لوگوں کو بیدار کرتارہتاہے ۔اس کے بعد انہوں نے اس سلسلے میں بات تک کرنا ٹھیک نہیں سمجھااوردوسری باتوں کے بارے میںپوچھنے لگے اس علاوہ جنرل منیجر نے گزشتہ کئی ماہ سے راجدھانی کے گومتی نگرکے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ڈبل ڈیکر ٹرین کے بارے میںبتایا کے اس ٹرین کو کب تک چلایا جائے گا۔ اس کو لیکر کچھ نہیںکہا جاسکتاہے۔ کیوں کہ وزارت جب چاہے گی تبھی ٹرین چلے گی ساتھ ہی انہوںنے ڈبل ڈیکر کے بارے میںکہاکہ شاید یہ گاڑی ریل بجٹ کے بعد ہی چلے گی ساتھ ہی لکھنؤ میں اسٹیشنوںپر پلیٖٹ فارموںکی کمی پر جنرل مینجر نے کہاکہ جب وزارت پیسہ اور اجاز ت دیگی تو پلیٹ فارم بھی بن جائے گی ۔اپنے معائنہ کے دوران جنرل منیجر نے کئی مقامات پر لوگوں کو غلط اورناجائز طریقے سے ریلوے ٹریک پارکرتے ہوئے دیکھاجس پرانہوںنے اپنے محکمہ کے افسران کوپھٹکار بھی لگائی ۔انہوں نے کہا کی اس معاملہ میں کوئی لاپروائی برداشت نہیںکی جائیگی ۔ اور ایساکرنے والوں کو پکڑے جانے پر سخت سزادی جائے گی ۔جنرل منیجرنے راجدھانی دورے پر کہا کہ لوگوں کے درمیان بیداری پیداکی جائے گی۔ تاکہ وہ ایساکام نہ کرے جس سے ان کی جان پر آفت آئے ۔جنر ل منیجر نے بتایاکہ معائنہ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ کئی اسٹیشنوں کے یارڈ پر ملازمین کی گاڑیاںکھڑی ہیں ۔
ایساکرنے والے ملازمین پر بھی کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر جنرل منیجر نے چار باغ میں ایک لانڈری کا افتتاح بھی کیا ۔ جنرل منیجرکے معائنہ کے دوران ان کے ساتھ منطقائی ریل منیجر جگدیپ رائے سمیت ریلوے کے کئی سینئرافسران اور ملازمین موجودتھے ساتھ ہی جنرل مینجر کے راجدھانی آنے پر کئی یونینوں نے ان سے مل کر متعدد مطالبات کے سلسلے میں ان کو عرض داشت بھی سونپی ۔