رامپور(نامہ نگار)سماج وا دی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری وکابینی وزیراعظم خان نے کہا ہے کہ مسلمانوںکے مفادات، ان کی تعلیم وترقی کی بات کرنا مسلمانوں اوران کے ذریعہ دی گئی قربانیوں کا ذکر کرنا کیا جرم ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایسا سلوک کرنا اورانھیں ملزم بتانا کہاں تک صحیح ہے توپ خانہ واقع پارٹی دفتر پر پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ باتیں کہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کانگریس کی قیادت والی مرکزی حکومت نے الیکشن کمیشن کو سی بی آئی کی طرح بنادیا ہے۔جس کا استعمال بدلے کے جذبے کے تحت کیاجارہاہے۔ اسی طرح کانگریس ومرکزی حکومت الیکشن کمیشن کا استعمال کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈراامت شاہ اورانھیں الیکشن کمیشن نے ایک ہی صف میں کھڑاکردیا۔اس دوران انھوں نے کارگل جنگ سے متعلق کیسیٹ کا مظاہرہ صحافیوں کے سامنے کیا۔