واشنگٹن، 29 جنوری (یو این ائی) امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ کو دنیا کی سب سے خطرناک انتہاپسند تنظیم القاعدہ سے الرٹ رہنا چاہئے کیونکہ یہ تنظیم مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ میں اپنے پاوں پھیلا رہی ہے۔ مسٹر اوبامہ نے کل اپنی سالانہ تقریر میں کہا کہ غیر ملکی انتہاپسند تنظیموں کے خلاف ہوائی حملے یا جنگ کے ذریعے کارروائی کئے جانے سے یہ امید نہیں کی جا سکتی کہ امریکہ محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن، صومالیہ، عراق اور مالی جیسے ملکوں میں غیر ملکی اتحادیوں کے ذریعے دہشت گردی کو نیست و نابود کیا جائے گا اور بغیر پائلٹ والے ڈرون طیاروں کا استعمال کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔