کانپور(نامہ نگار)بی جے پی کوہریانہ اسمبلی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل ہونے اورمہاراشٹریہ میں بی جے پی کی حکومت یقینی ہے۔اس بات سے خوش ہوکر بی جے پی کارکنان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مٹھائی تقسیم کی۔خبر کے مطابق بی جے پی ک
انپورکے فضل گنج دفتر میں ہریانہ اورمہاراشٹریہ کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی صدر بال چندرمشرانے کہا کہ یہ کامیابی مودی کی قیادت کی کامیابی ہے۔جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ مودی کی لہر اب ختم ہوگئی ہے انھیں دونوںریاستوں کے عوام نے جواب دے کرخاموش کردیا۔انھوں نے کہا کہ دیگرریاستو ںمیںجہاں پر کانگریس کی حکومت ہے بی جے پی اسے اقتدار سے محروم کردی۔ اس موقع پر اوم پرکاش ،سریش اوستھی ،اورمہت پانڈے وغیرہ موجود تھے۔