واشنگٹن؛امریکی صدر براک اوبامہ نے اپنے حامیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے نیوکلیائی معاہدے سے متعلق اپنی آواز تیز کریں اور کانگریس کو اس کا ہمنوا بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دنیا کے لئے ناگزیر ہے اور اس سے خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چند افراد اسے ڈی ریل کرنے کی کوششوں میں سرگرداں ہیں اور ان کی کوششیں ناکام بنانے کے لئے کام کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسے سبوتاژ کرنے کے لئے کروڑوں ڈالر کا ضیاع کیا جا رہا ہے ۔مسٹر اوبامہ نے واشنگٹن میں واقع امریکہ کی ترقی کے لئے کام کرنے والے انتہائی اہم ادارہ امریکی تھنک ٹینک سینٹر کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو اس معاہدہ کو حتمی شکل دینے کے لئے ماحول سازگار بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔اس معاہدے پر امریکی کانگریس کے نمائندے گفت و شنید کر رہے ہیں اور اسے حتمی شکل دی جانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی اسرائیلی پبلک افیئرس کمیٹی (اے آئی پی اے سی ) اس معاہدے کی مخالفت کے لئے 20کروڑ ڈالر کی خطیر مالیت ٹی وی اشتہارات پر کرچ کررہی ہے ۔ اس کی کوشش ہے کہ کانگریس کو اس سے بعض رکھا جائے اور یہ معاہدہ کسی بھی صورت میں طے نہ پاسکے ۔یہ کمیٹی کانگریس ممبران پر اس کی مخالفت کے لئے دبا¶ڈال رہی ہے ۔