ملبورن۔ 2 نومبر: آسٹریلیا میں اب پولیس مسلم خواتین کو اپنی شناخت ثابت کرنے کے لئے انہیں برقعہ ہٹانے کا حکم دے سکتی ہے۔
مسلم اور سکھ فرقہ کے لوگوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں منظور ہوئے ایک ترمیمی قانون کے مطابق ملک میں اب ضرورت پڑنے پر مسلم خواتین کو نقاب یا برقعہ ہٹاکر اپنا چہرہ دکھانے کو مجبور کیا جاسکے گا۔
مغربی آسٹریلیا کے قائم مقام پولیس وزیر جان ڈے نے بتایا ہے کہ مذکورہ قانون کے تحت پہلے پولیس کسی شخص کو شناخت ثابت کرنے کیلئے پگڑی اتارنے کو کہہ سکتی تھی مگر اب مسلم او رسکھ فرقہ کے لوگوں سے صلاح مشورہ کے بعد سرکار “پگڑی ” لفظ ہٹاکر نقاب یا برقعہ کرنے پر متفق ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا“مجھے اعتماد ہے کہ ہم ایک اطمینان بخش سمجھوتہ پر پہنچ گئے ہیں”۔
نئے قانون کے تحت پولیس نہ صرف نقاب ہٹانے کی ہدایت دے سکتی ہے بلکہ ضرورت پڑنے پر کسی مشکوک کے ڈی این اے نمونیبھی لے سکتی ہے۔ اس قانون کے تحت مشکوک شخص کے بالوں کے نمونے، دانتوں کے نشان اور انگلیوں کے نشان وغیرہ لئے جاسکتے ہیں۔