کانپور(نامہ نگار)بی جے پی کے سینئر لیڈر وسابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش کی ماقبل شام بدھ کو بی جے پی مہیلا مورچہ نے گووند نگر میں ان کا یوم پیدائش جوش وخروش سے منایااس موقع پر خواتین نے بوندی کا بنا ہواکیک کاٹا اورگل گلے تقسیم کئے ۔ خواتین نے ان کی صحت اورطویل عمری کیلئے دعاء کی ۔ چائولہ مارکیٹ چوراہا گووند نگر میں آج شام علاقائی بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر کملاوتی سنگھ اور اترپردیش بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر منوج مشراوضلع صدر گڈی شرمانے جیسے ہی کیک کاٹاپوراعلاقہ اٹل بہاری واجپئی زندہ باد کے نعروں سے گونجنے لگا۔ بی جے پی مہیلا مورچہ کی کارکنان نے بوندی سے بنا ہواکیک کاٹ کر ایک دوسرے کو اورراہ گیروںکو کھلاکر خوشی کا اظہار کیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی اترپردیش بی جے پی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹرمشرانے مرکزی حکومت کے ذریعہ اٹل بہاری واجپئی کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازے جانے کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اٹل بہاری واجپئی کا قوم کیلئے تعاون کسی سے کم نہیںہے۔ اٹل بہاری واجپئی ہندوستانی تہذہب کاوہ نام ہے جس پر بی جے پی ہی نہیںپوراملک فخر کرتاہے۔ انھوںنے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی ملک کی خدمات ، ملک سے محبت ،ہندوستانی ثقافت ،انسانیت اوراعلیٰ اقتدار کے نمائندے ہیں۔مہمان خصوصی کملا وتی سنگھ نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی ایک اہم لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر اورادیب بھی ہیں۔انھوں نے دیش دھرم اورویر ارجن جیسے رسالوں کی تصنیف کی۔اٹل بہاری واجپئی کو ۱۹۶۲ میں پدم و بھوشن، ۱۹۹۴میںبہترین پارلیمنٹیرین کے اعزازے سے نوازا گیاتھا۔اس موقع پر خواتین نے چائولہ مارکیٹ سے نندلال چوراہے کے درمیان صفائی مہم شروع کاآغاز کیا۔
اس موقع پر کملاوتی سنگھ ، مہانگرصدر گڈی شرما،ڈاکٹر منوج مشرا، پرکاش ویر آریہ ، ڈاکٹرسنتوش اروڑا کے علاوہ سریتا واجپئی ،سریتاشری واستو اور انیتا گپتاوغیرہ موجودتھے۔