نئی دہلی:محکمہ ٹیکس نے آج فینانسل اداروں( ایف ائی ایس) سے کہاکہ وہ 30اپریل سے قبل تک ایف اے ٹی سی اے قانون کی تکمیل کے ساتھ اکاونٹ ہولڈرس سے ذاتی تصدیق کروالیں اور اکاونٹس مسدود ہونے سے بچائیں۔
سی بی ڈی ٹی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ’’ اکاونٹ ہولڈرس کو اس بات سے آگاہ کردیں کہ اگر کسی صورت میں30اپریل 2017تک سیلف سرٹیکفیشن نہیں ہوتا ہے تو ‘ ان کے اکاونٹس بند کردئے جائیں گے‘ جس کا مطلب ہے فینانسل انسٹیٹویشن مذکورہ اکاونٹ کے کسی بھی لین دین پر روک لگادیں گے‘‘۔
دی سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹر ٹیکسس( سی بی ڈی ٹی)بینکوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سیلف سرٹیفکیشن کے لئے تمام ضرورا اقدام اٹھائے جائیں۔ہندوستان نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے میں قدم رکھا ہے تاکہ بیرونی اکاونٹس ٹیکس کمپلانس ایکٹ( ایف اے ٹی سی اے) کا 31اگست سال2015میں پوری اثر کے ساتھ نفاذ عمل میں لایاجاچکا ہے۔
انکم ٹیکس قوانین کے تحت بینکوں کو 31اگست2016تک کے اکاونٹ ہولڈرس سے سیلف سرٹیفکیشن حاصل کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ تمام انفرادی اورذاتی اکاونٹس یکم جولائی2014تا 31اگست 2015تک کھولے گئے ۔