بارہ بنکی ( نامہ نگار)۔صدر حلقہ کے رکن اسمبلی دھرم راج سنگھ عرف سریش یادو نے امدادی فوری ترقی اسکیم کے تحت ترقیاتی بلاک بنکی میں ایک کروڑ ۵۱لاکھ ۳۲ہزار روپئے کی لاگت سے تعمیرشدہ بارہ بنکی، گونڈہ رابطہ سڑک سے روشن چک ہوتے ہوئے کبیر پورسے بنوا،درہرا، مارگ تک رابطہ سڑک کی نقاب کشائی اور تیسرے ریاستی مالیاتی کمیشن کے تحت تعمیرشدہ رام پورمزرعہ سرسنڈامیں جگدیش کے گھر سے رام ملن کے کھیت تک کھڑنجا کام کاافتتاح فیتہ کاٹ کرکیا۔ اس موقع پرسریش یادو نے کہا کہ انتخابی وعدے کئے گئے ہیں ان کوپورا کیاجارہا ہے اور یہی میری پہلی ترجی
ح ہے کہ علاقے میں چاروںطرف ترقی ہو۔ علاقے کے جوگائوں ابھی رابطہ سڑکوںسے منقطع ہیں انکو بھی جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سماج وادی پارٹی جس دن سے اقتدارمیں آئی ہے ترقی چاروں طرف ہورہی ہے ۔صحت ، تعلیم،صنعت، سیاحت،وغیرہ شعبوں میں ریاست آگے بڑھ رہی ہے ۔ کسانوں ،مزدوروں عورتوں، نوجوانوں، اقلیتوںکے مفاد کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے کیونکہ سماج وادی حکومت قول میں نہیں عمل میں یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پرضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ ، شہر صدرحاجی قطب الدین انصاری ،اسمبلی حلقہ صدر کامتا پرتاپ یادو،پردمیہ کمار پوا، سراج احمد،بابو لال یادو، لال جی یادو، گڈویادو، ادریس احمد، رام ہرکھ راوت، اقبال احمد، جمنیش کنوجیا، سنتوش کمار، پیارے لال راوت ، رام روپ یادو، پارس یادو، راکیش یادو، سنتوش کمار، شوبھن یادو، وغیرہ موجودتھے۔