محمدی: بلاک جلسہ گاہ میں ایس ڈی ایم ناگیندر سنگھ نے چالیس کسانوں کو موبائل سیٹ اور چھ کسانوں کو راحت چیکوں کی تقسیم کی ۔ پروگرام میں منڈی سمیتی کی جانب سے منعقد کسان انعام اسکیم کے تحت چالیس کسانوں کو نائب ضلع مجسٹریٹ نے نوکیا کمپنی کا ایک ایک موبائل فون دیا ۔
چھ کسان جن کا اناج کھلیان میں آگ لگنے یا کسی دیگر سبب سے برباد ہوگیاتھا کو بھی ۷۔۷ ہزار روپئے کا تشجیعی چیک دیا گیا ۔ اس موقع پرمنڈی سکریٹری پروین کمار ، منڈی انسپکٹر سلیمان ، بلاک پرمکھ کے شوہر آشش رستوگی ، سماج وادی رہنما محمد عباس نقوی سمیت دیگر لوگ موجودتھے ۔