کوالالمپور: ملائیشیا نے آج کہا کہ بحر ہند میں ریونین جزیرے پر ملنے والا ملبہ گزشتہ 17 ماہ سے لاپتہ ملائیشیا ایئر لائنز کے حادثہ کا شکار جہاز ایم 370 (بوئنگ 777) کا ہی ہے ۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے آج ایک بیان میں کہا “ہوائی جہاز کے غائب ہونے کے 515 دن بعد آج میں آپ کو دکھی دل سے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریونین جزیرے پر پایا گیا طیارے کا ملبہ اصل میں ایم 370 کا ہی ہے ۔ “بحر ہند میں جہاز کے گر کر تباہ ہونے کے ٹھوس ثبوت فراہم کرنے کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا راز کا ایک باب بند ہوگیا لیکن اب بھی اس کے لاپتہ ہونے کا راز برقرار ہے ۔مسٹر رزاق نے کہا کہ ریونین جزیرے پر ملنے والا ملبہ ایم 370 کے لاپتہ ہونے کاراز کا پتہ کرنے کی سمت میں ہمارے لئے ایک بڑی کامیابی ہے ۔
ہمیں امید ہے کہ ملنے والے ملبے کی مدد سے ہمیں اس راز کو معلوم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن حادثہ کا شکار خاندانوں کو مدد کرنے اور اس المناک حادثے کی تحقیقات کرنے میں حکام کے ساتھ تعاون کو ترجیح دے گا۔واضح رہے کہ ایم 370 گزشتہ سال 8 مارچ کو کوالالم پور سے بیجنگ کی پرواز کے دوران درمیان راستے میں بحر ہند کے اوپر لاپتہ ہو گیا تھا۔ طیارے میں اس وقت کے عملے کے ارکان سمیت کل 239 مسافر سوار تھے ۔ یہ طیارے شہری ہوابازی کی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا راز بنا ہوا تھا۔