نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نیشنل ڈیزاسٹر ریپڈ فورس (این ڈی آر ایف) کی صلاحیت اور اس کی فعالیت کی صلاحیت میں اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے اسے الگ سے ایئر ونگ دیئے جانے پر غور کیے جانے کی ضرورت ہے ۔ مسٹر سنگھ نے یہاں این ڈی آر ایف کے دسویں یوم تاسیس کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورس سماوی آفت کے وقت قابل ستائش کام کررہی ہے
لیکن اس کی صلاحیت اور فعالیت میں مزید اضافہ کیے جانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت این ڈی آر ایف کو جائے واقعہ پر پہنچنے کے لیے دیگر ایجنسیوں کی مدد لینی پڑتی ہے اس لیے اس کی الگ ایئرونگ ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کو اس بارے میں تمام پہلوؤں سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔