ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ جنگ یمن کے فریق ملکوں کو انسان دوستانہ امداد کے حامل ایران کے بحری جہاز کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمنی عوام کے لئے ایران کی جانب سے انسان دوستانہ امداد روانہ کئے جانے کے بارے
میں کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ گذشتہ پچاس روز سے یمن پر جارحیت کرنے والے ملکوں نے، بغض و کینے کی بنیاد پر یمنی عوام کا محاصرے کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محاصرے کی وجہ سے عام شہریوں کے لئے زندگی گذارنا بہت زیادہ سخت اور دشوار ہو چکا ہے اور یمن میں انسانی المیے کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ گذشتہ دنوں عالمی امدادی اداروں سے یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد، خاص طور سے غذائی اشیاء اور دواؤں کی ترسیل کی ضرورت کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران نے انسان دوستانہ امداد کا حامل بحری جہاز روانہ کیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے امور کے دفتر کی ہم آہنگی سے یہ امداد، پہلی فرصت میں یمنی عوام تک پہنچ جائےگی