نئی دہلی:وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بیلجیئم کی راجدھانی بروسلز میں ہوئے خودکش حملہ میں جیٹ ائرویز کے عملہ کی ایک ہندوستانی خاتون ملازم زخمی ہوگئی ہے ۔
مسز سوراج نے دھماکہ کے بعد آج ٹوئٹ کیا وہ برسلز میں ہندوستانی سفیر سنجیو پوری کے ساتھ رابطہ میں ہیں اور انہو ں نے خبر دی ہے کہ حملہ میں کسی ہندوستانی کے ہلاک ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جیٹ ائرویز کی ایک پرواز کے عملہ میں شامل ایک ہندوستانی خاتون زخمی ہوئی ہیں اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔دریں اثنا وزارت خارجہ نے بروسلز میں ہندوستانی سفارت خانہ سے رابطہ کرنے کے لئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔بروسلز میں آج تین سلسلہ وار دھمماکے ہوئے ہیں ابھی تک 13 افراد کے مارے جانے اور 35 سے زیادہ کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔