نئی دہلی:آٹھویں برکس چوٹی کانفرنس کا اہتمام اس سال 15۔16 اکتوبر کو گوا میں کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان کے برکس کی صدارت سنبھالنے کے بعد آج یہاں برکس کے علامت نشان اور ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر ان تاریخوں کا اعلان کیا۔ ہندوستان نے گزشتہ مہینے برکس کی صدارت روس سے حاصل کی ہے ۔ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ کی اس تنظیم نے عالمی بینک کی طرز پر ایک بینک کا بھی تشکیل دیا ہے جس کا ہیڈکوارٹر شنگھائی میں ہے اور صدارت ہندوستان کے پاس ہے ۔ آئی سی آئی سی آئی بینک کے سابق سربراہ ایچ وی کامت اس کے صدر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی ترجیح لوگوں کے درمیان بات چیت اور رابطہ بڑھانا ہوگا۔ یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے پروگراموں کی ایک سیریز تیار کی گئی ہے . اسی ترتیب میں برکس انڈر ۔17 فٹ بال ٹورنامنٹ، برکس فلم فیسٹیول، برکس ویلنیس فورم، برکس یوتھ فورم، یوتھ ڈپلومیٹ فورم، برکس ٹریڈ فیئر، برکس فرینڈشپ سٹیج کانکلیو کے علاوہ تھنک ٹینک اور اکادمک فورم کانفرنسوں کے انعقاد طے کئے گئے ہیں۔