لندن، 19 دسمبر (یو این آئی) برطانیہ کے بنک آف انگلینڈ نے کل اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی پلاسٹک کے نوٹ جاری کرے گا۔اس کی 300 سا
ل کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کرنسی سے متعلق اس طرح کی معلومات عام کی گئی ہے۔بنک نے یہ فیصلہ تین سال کی تحقیق کے بعد کیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے نوٹوں کی عمر موجودہ کاغذی نوٹوں سے دو گنی ہے۔بنک کے گورنر مارک کینر نے کہا کہ پالیمرسے بنے یہ نئے نوٹ کرنسی کو استحکام دیں گے اور زیادہ عرصہ تک صاف ستھرے رہیں گے۔






