لکھنو: غذا تحفظ اور ادویات محکمہ نے دوشنبہ کو چارباغ میں الگ الگ دکانوں میں پانچ نمونے بھرے ۔یہ اطلاع چیف غذا تحفظ افسر ایس پی سنگھ نے دی ۔ انہوں نے بتایاکہ ان کی ٹیم نے ناکہ علاقے میں آنے والے آریہ نگر کی پوجا ٹریڈرس سے بوندی اور سون پاپڑی کے دو نمونے جانچ کےلئے بھرے ۔ اس کے علاوہ یہیں پر واقع منوج کمار گپتا کی دکان سے ملک کیک اور سیو کا نمونہ بھرا گیا ۔ انہوںنے بتایاکہ ان نمونوں کے علاوہ دکان پررکھا ۴۵ کلوکیک اور ۲۳ کلو سیو کو سیز کردیاگیا ہے ۔ مسٹر سنگھ نے بتایاکہ پانچواں نمونہ بہنن کا پوروا وبھوتی کھنڈ نزد ویو مال کے نزدیک سے بوندی کے بڑے کاروباری سبھاش گپتاکے یہاں سے بھرا گیا ۔ اور ساتھ میں رکھی ہوئی بوندی کو سیز کردیاگیا ۔ سبھی نمونوںکو بھر کر جانچ کےلئے بھیجا گیاہے ۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد بھی آئندہ کی کارروائی کی جائے گی ۔