بلیا : اتر پردیش میں بلیا ضلع کے ابھاو علاقے میں کل رات بچوں کے جھگڑے کے بعد کچھ لوگوں نے ایک بجلی مستری کو چھری مارکر قتل کر دیا۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ابھاو علاقے میں کل رات بیلتھرا قصبہ کا رہنے والا بجلی مستری نیرج کا بچوں کے معاملہ پر کامران اور دیگر آٹھ افراد سے جھگڑا ہوگیا اس کے بعد ان لوگوں نیرج کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گئے ۔اس سلسلے میں کامران، شہزاد اور دیگر آٹھ افراد کو نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔