لکھنؤ : صبح اچانک نواب واجد علی شاہ میں سیرکرنے والوں کی اتنی بھیڑجمع ہوگئی کہ عجائب گھر انتظامیہ کو ڈی جی دفتر کی طرف بنے گیٹ پر بھی لائن لگا کر ٹکٹ فروخت کرائے گئے۔ حالانکہ ایسا عام دنوں میں نہیںہوتاہے، اتوار کو صبح نکلی دھوپ کی وجہ سے لوگوںکو اپنے گھروالوں کے ساتھ تفریح کرنے کیلئے عجائب گھر کی طرف رخ کیالیکن عجائب گھر کے باہر ٹکٹ کھڑکی پر لگی بھیڑکودیکھ کر لوگ واپس جانے لگے جب یہ بات عجائب گھر کے انتظامیہ کومعلوم ہوئی توانہوںنے لوگوں کی سہولت کے مدنظر دوسری طرف کے گیٹ کھول کر لوگوں کو ٹکٹ لے کر داخلہ دیا۔