بہار شریف:بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے راج گیر اسٹیشن کے نزدیک آج صبح ٹرین سے گرکر ایک شخص کی موت ہوگئی۔ریلوے پولیس ذرائع نے بتایا کہ سارناتھ ایکسپریس ٹرین جب یارڈ میں جارہی تھی اسی وقت چلتی ٹرین سے اترنے کے دوران ایک شخص گرگیا۔سر میں شدید چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ہلاک شدہ کی شناخت راج گیر تھانہ علاقے کے وستھاپت محلہ کے رہنے والے شری بھگوان (28)کے طور پر کی گئی ہے جو مزدوری کرتا تھا۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے ۔