نئی دہلی (وارتا ) ٹیلی مواصلات کے میدان کی سب سے بڑی سرکاری کمپنی بی ایس این ایل نے اپنے صارفین کو بغیر انٹر نیٹ ڈاٹا کے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک کے لئے ان اسٹرکچرڈ سپلی منٹری سروس ڈاٹا (یو ایس ایس بی ) خدمات کا آغاز کیا ہے اور اب بی ایس این ایل کے صارف تمام موبائل فونس پر اس خدمت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
بی ایس این ایل کے ڈائریکٹر انوپم شریواستو نے بتایا کہ اس کے لیے’ یو ٹو پیا ‘موبائل کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے ،یو ایس ایس بی خدمات مشرقی اور جنوبی زون نے فوری طور پر شروع کی جائیں گی ، اور اس کے بعد مغربی اور شمالی زون میں ان خدمات کا آغاز ہوگا ، انہوں نے کہ
ا کہ یو ایس ایس بی کے ذریعے صارف فیس بک پر اپنا اکاؤنٹ دیکھنے کے ساتھ ہی پیغام رسانی ،دوست بنانے کی گذارش کو قبول کرنے اور ایسے ہی دیگر پیغامات ارسال کرنے جیسے کام بغیر انٹر نیٹ یا ڈاٹا خدمات کے کر سکیں گے ،انہوں نے بتایا کہ بی ایس این ایل کے صارف یہ خدمات تمام قسم کے موبائل ہینڈ سیٹ پر حاصل کر سکیں گے ،واضح رہے کہ یو ایس ایس بی تکنیک کا استعمال ٹیلی مواصلات آپریٹروں کے ذریعے اپنے صارفین کو تنبیہات رسانی کے لئے کیا جاتا ہے ،اس کا استعمال پری پیڈ ،کال بیک خدمات،لوکیشن کی بنیاد پر خدمات اور مینو کی بنیاد پر اطلاعات کے لئے بھی کیا جا سکتا ہے ۔