کونڈاگاؤں، 7 نومبر: کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)پربھائی کوبھائی سے لڑانے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ کام کے بجائے بڑی بڑی باتیں کرنے کی عادی ہوگئی ہے۔
محترمہ گاندھی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چھتیس گڑھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں اس نیریاست کوانتہائی خستہ حالت میں پہنچادیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اچھی حکمرانی کے بارے میں بڑی بڑی باتیں کرتی ہے مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے ریاست میں نکسلی مسئلہ کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ 10 برسوں میں اس نیبھیانک لعنت کی شکل اختیار کرلی ہے۔نکسلیوں کے تشدد میں بڑی تعداد میں لوگ مارے گئے۔ انہوں نے کہاکہ چند مہینہ قبل کانگریس کے اہم لیڈروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ان لیڈروں اورکارکنوں کی شہادت کو سلام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نہ ہونا باعث تکلیف ہے۔
محترمہ سونیا گاندھی نے جھیرم وادی کے نکسلی حملہ میں وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کیسلامتی انتظامات میں چوک تسلیم کرنے کا ذکرتے ہوئے کہا کہ مگرمچھ کے آنسو بہانے سے کیا فائدہ۔انہوں نے ریاست کے نظم و نسق کو انتہائی خستہ بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست کی خواتین اور لڑکیاں عدم تحفظ کے ماحول میں زندگی گزار رہی ہیں۔