نئی دہلی 4 دسمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے تقریبا تمام اعلی رہنما دہلی میں موجود رہنے کے باوجود آج اپنی رائے دہندگی کا استعمال نہی
ں کر پائے کیونکہ وہ دہلی کے ووٹر ہی نہیں ہیں ۔اعلی رہنما لیڈر لال کرشن اڈوانی ، صدر راج ناتھ سنگھ ، سابق صدر نتن گڈکری ، سشما سوراج ، ارون جیٹلی ، اننت کمار ، روی شنکر پرساد ، پرکاش جاوڈیکر ، شاہنواز حسین وغیرہ لیڈر دہلی کیووٹر نہیںہیں ۔ مسٹر اڈوانی اور مسٹر جیٹلی گجرات میں ، راج ناتھ سنگھ اتر پردیش میں ، سشما سوراج مدھیہ پردیش میں ، اننت کمار کرناٹ میں ، روی شنکر پرساد اور شاہنواز بہار میں جبکہ مسٹر گڈکری اور مسٹر جاوڈیکر مہاراشٹر کے ووٹر ہیں ۔
