بیجنگ، 14 دسمبر (یو این آئی) چین نے امریکی ہتھیاروں کے تائیوان کو فروخت کئے جانے کی شدید مخالفت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لیئی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے امریکہ سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مضبوط اقدامات کئے جانے کی اپیل کی ہے۔