حیدرآباد: دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر جاری ہے ۔ لو لگنے سے 12اموات ہوئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے تین دنوں میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ تلنگانہ اور ساحلی آندھراپردیش میں شدید گرمی ہورہی ہے ۔ کرنول میں 42′ کڑپہ میں 41′ اننت پور میں 42′ ورنگل میں 41′ کھمم میں 42′ حیدرآباد میں 40′ رنتا چنتلا میں 42′ عادل آباد ‘ کریم نگر ‘ ایلورو ‘ وجئے واڑہ میں 41’ گنٹور ‘ راجمندری میں 39’ کاکناڈا میں 38ڈگری سلسیس درج کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 4دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید 4ڈگری کا اضافہ ہوگا ۔