دبئی۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرا سٹیو ڈیوس نے اعلان کیا کہ وہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 20 جون کو ختم ہو رہی آئندہ ون ڈے سیریز کے بعد بین الاقوامی امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ڈیوس 63 سال کے ہیں اور انہیں 2002 میں آئی سی سی امپائروں کے بین الاقوامی پینل میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2008 میں انہیں ایلیٹ پینل میں جگہ ملی۔ ڈیوس اب تک 57 ٹسٹ ، 135 ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 26 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ڈیوس نے 1990-91 میں پہلے فرسٹ کلاس امپائرنگ میں قدم رکھاتھا۔ ان کا پہلا بین الاقوامی ون ڈے میچ 1992 میں ایڈیلیڈ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تھا۔ اس پانچ سال بعد انہیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے ساتھ ٹسٹ کرکٹ میں امپائرنگ کا موقع ملا۔انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 2007، 2011 اور 2015 ورلڈ کپ کے علاوہ 20
09 اور 2013 آسی سی چمپئن ٹرافی اور تمام پانچ عالمی ٹی 20 مقابلوں میں امپائرنگ کی۔اپنے فیصلے کے تناظر میں ڈیوس نے کہا یہ بہت مشکل لیکن بہت غور کرنے کے بعد کیا گیا فیصلہ ہے۔ میرا 25 سال کا شاندار کیریئر رہا جس دوران میں نے کچھ بہترین امپائروں اور میچ ریفریوںکے ساتھ کام کیا۔