وجے واڑہ:آندھراپردیش کو خصوصی پیکیج دینے پر وجے واڑہ میں مرکزی وزیر ارون جیٹلی کو ریاستی بی جے پی کے کارکنوں نے تہنیت پیش کی ۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ مرکز ریاست کی تقسیم کے وقت آندھراپردیش کی معاشی صورتحال پر فکرمند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی مدد نہ صرف ایک سیاسی وعدہ ہے بلکہ آندھراپردیش کے ساتھ یہ انصاف بھی ہے ۔