لکھنو(نامہ نگار) آشیانہ علاقے میں رہنے والی خاتون نے اپنے پڑوسی پر ڈرا دھمکا کر عصمت دری کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ حاملہ ہے اور اب شکایت کے باوجود بھی پولیس اس کی مدد نہیں کر رہی ہے ۔کچھ ماہ قبل اس نے اپنے ایک پڑوسی کو مکان کےلئے کچھ روپئے دئے تھے ۔ روپئے لینے کے بعد بھی شہ زور پڑوسی نے اس کو مکان نہیں دلاےا ۔ خاتون نے جب اپنے روپئے مانگے تو وہ ٹال مٹول کرنے لگا خاتون کا الزام ہے کہ ایک دن پڑوسی اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا اوراسلحہ کے ز
ور پر اس نے اسکی عصمت دری کی شکایت کرنے پر اس کو بدنام کرنے کی دھمکی بھی دی ۔
خاتون کا الزام ہے کہ اس کے بعد ملزم ہمیشہ اس کا جنسی استحصال کرنے لگا اور وہ حاملہ ہو گئی کچھ دن قبل متاثرہ خاتون کسی طرح ہمت کر کے مقامی پولیس سے شکایت کی تو پولیس نے بھی ٹال مٹول کیا اب متاثرہ خاتون افسران کے چکر لگا رہی ہے۔