اسلام آباد:پاکستانی دفتر خارجہ نے ہندستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد اور انڈرورلڈ ڈان دا¶د ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی سے انکار کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ ہندستان کے سلامتی کے مشیر اجیت ڈول حال ہی میں پاکستان کی طرف سے منسوخ این ایس اے ملاقات میں دا¶د ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے معاملے کو اٹھانا چاہتے تھے ۔دفتر خاجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ “دا¶د ابراہیم سے متعلق ہمارا مستقل موقف یہ ہے کہ وہ پاکستان میں نہیں ہیں”۔آئندہ ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہندستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم وزیراعظم کی ملاقات کے امکان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ اس طرح کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے ۔ویسے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت ہندستان کے ساتھ تعلقات کا معاملہ اقوام متحدہ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔
واضح رہے کہ 23 اور 24 اگست کو ہندستان اور پاکستان کے سلامتی کے مشیروں کی ملاقات طے تھی مگر یہ ملاقات منسوخ ہوگئی تھی۔ہندوستان اس ملاقات کو اوفا ملاقات میں طے پانے والے نکات کے مطابق دہشت گردی پر مکالمے تک محدود رکھنا چاہتا تھا۔ جبکہ پاکستان نے کشمیر کے معاملے کو بھی زیر بحث لانے کی شرط عائد کر دی تھی ۔