نئی دہلی: حکومت نے لوک سبھا میں بتایا کہ 1993 کے ممبئی کے سلسلہ وار دھماکوں کا ملزم انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اب بھی پاکستان میں ہے اور مسلسل اپنے ٹھکانے تبدیل کررہاہے ۔
ایک تحریری سوال کے جواب میں وزارت داخلہ کے وزیر مملکت ہری بھائی پی چودھری نے بتایا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ اس سے متعلق اطلاعات اور اس کے چھپنے کے ٹھکانوں کے تعلق سے تازہ ترین اطلاعات کا تبادلہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر اسے ہندوستان کے حوالے کرنے کے لئے دباؤ بھی بنا رہے ہیں تاکہ اس کے خلاف معاملات میں مقدمات شروع کئے جاسکیں۔
وزیر نے کہاکہ پاکستان کے لئے یہ ضروری ہے کہ ملزم کو حوالے کرے کیونکہ اس کے خلاف انٹرپول نے ریڈ کارنرنوٹس جاری کیا ہے ۔