واشنگٹن:دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں میں پانچ ہندوستان سے ہیں، جن میں امیتابھ بچن، سلمان خان اور اکشے کمار سر فہرست ہیں اور انہیں اس میں 10 نمبروں میں جگہ ملی ہے ۔سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اداکاروں کی فوربس کی تازہ فہرست میں پہلی بار امریکہ سے باہر کے اداکاروں کو جگہ دی گئی ہے ۔
اس کی وجہ سے فہرست میں 12 نئے اداکاروں نے جگہ بنائی ہے جس میں پانچ بالی وڈ کے ہیں۔فہرست میں رابرٹ ڈان¸ جونیئر کو پہلا مقام دیا گیا ہے ۔ ان کی سالانہ آمدنی آٹھ کروڑ ڈالر رہی ہے ۔ دوسرے مقام پر چین کے جیکی چین ہیں جن کمائی پانچ کروڑ ڈالر رہی ہے ۔
فہرست یکم جون 2014 سے یکم جون 2015 کے درمیان ان کی آمدنی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔ہندوستانی اداکاروں میں امیتابھ بچن اور سلمان خان مشترکہ طور پر ساتویں مقام پر ہیں۔ گزشتہ مالی برس میں دونوں کی آمدنی 3.35 ملین ڈالر رہی۔ وہیں، آٹھویں مقام پر اکشے کمار رہے جن کی آمدنی 3.25 ملین ڈالر رہی۔ان کے علاوہ فہرست میں شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو بھی جگہ دی گئی ہے ۔ ان کی سالانہ آمدنی بالترتیب 2.6 ملین ڈالر اور 1.5 ملین ڈالر رہی ہے ۔