لکھنؤ۔ اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نرمل کھتری کی ہدایت پردھریندر سنگھ ضلع گوتم بدھ نگر کو اترپردیش کانگریس کمیٹی کا ترجمان نامزد کیاگیا ہے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے میڈیا سیل کے چیئر مین ستیہ دیو ترپاٹھی نے بتایا کہ اس سے قبل ترجمان کی ذمہ داری دھریندر سنگھ بخوبی انجام دے چکے ہیں۔