نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں دیر رات کی موسلا دھار بارش کے سبب رات کا موسم خوشگوار رہا ، مگر دن میں حبس کے ساتھ شدید گرمی سے لوگ بے حال ہوئے ۔ محکمہ موسمیات کے اہلکاروں نے بتایا کہ دن کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 26.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایا کہ آج دن بھر عام طورپر آسمان ابرآلود رہے گا اور شام تک کہیں ہلکی بارش تو کہیں موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ دہلی اور اطراف کے علاقوں کے ہوا میں زیادہ سے زیادہ رطوبت کی شرح 88 فیصد اورکم سے کم 57 فیصد درج کی گئی ہے ۔