نئی دہلی۔ 9 اپریل (یو این آئی) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ آج سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) ہیڈکوارٹر میں لفٹ میں پھنس گئے اورانہیں فلمی اسٹائل میں لفٹ کی چھت سے باہر نکالا گیا۔یہ واقعہ اس وقت ہوا جب مسٹر سنگھ وسنت کنج میں واقع سی آر پی ایف ہیڈکوارٹر میں فورس کی ‘شوریہ دیوس’ تقریب میں شریک ہونے گئے تھے ۔ مسٹر سنگھ ، داخلہ کے وزیرمملکت ہری بھائی پرتھی بھائی چودھری اور فورس
کے ڈائرکٹر جنرل کے ساتھ لفٹ میں پھنس گئے ۔ جب لفٹ تقریباََ پانچ منٹ تک اپنی جگہ سے نہیں ہلی تو انہوں نے الارم بجا دیا۔لفٹ کی چھت سے پہلے سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل پھر مسٹر ہری بھائی کو نکالا گیا اور آخر میں مسٹر سنگھ باہر نکلے ۔بعد میں مسٹر سنگھ نے شوریہ دیوس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنے اس تجربہ کے بارے میں بتایا۔وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف کے جوانوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہویں کہ فورس میں بھرتی ہونا پچھلے جنموں میں اچھے کاموں کا نتیجہ ہے ۔ یہ خدا کی خدمت ہے ۔