ممبئی: رتیش دیشمک جنہوں نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ایک ولن میں اہم کردار ادا کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ دیشمک اپنی اگلی فلم بنگستان میں ایک خودکش بمبار کا کردار کریں گے۔ اکسیلینڈ انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو فرحان اختر اور رتیش سدھوانی پروڈیوس کریں گے۔ فلم دہشتگردی اور مذہب پر بنائی جا رہی ہے جس میں جیکولائن فرنینڈس رتیش کے ساتھ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی دو لڑکوں پر مبنی ہے جن میں مذہب کا فرق ہوتا ہے ہندو اور مسلم یہ لڑکے خودکش حملہ آور بننا چاہتے ہیں۔ دیشمک نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ پولینڈ میں ہو گی جو کہ انتہائی خوبصورت جگہ ہے جبکہ بقیہ شوٹنگ بنارس اور لداکھ میں مکمل کی جائے گی۔ دیشمک اس سے قبل الادین اور جانے کہاں سے آئی ہے جیسی فلموں میں جیکولائن کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ فلم میں جیکولائن کے کردار پر بات کرتے ہوئے دیشمک کا کہنا تھا کہ وہ صرف اتنا جانتے ہیں کہ ہم دونوں فلم کا حصہ ہیں فلم کے کردار کے بارے میں وہ بہتر جانتی ہوں گی۔