شاہ جہاں پور ۔ تحصیل سطح پر جاری کوشل وکاس مشن اسکیم کے تحت گاندھی بھون کے سامنے منعقد مذاکرہ میں ریاستی حکومت کے پسماندہ طبقہ بہبود محکمہ کے وزیر مملکت رام مورتی ورما نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ضلع کے ۱۴سے ۳۵برس کی عمر کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو رجسٹریشن کروا کر ان کی پسند کے مطابق تربیت حاصل کرنے اور بے روزگاری دور کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں تین سال کے تحت ۴۲سو کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور تقریبا چوبیس لاکھ لڑکے لڑکیوں کو روزگار دیا جائے گا۔ اس مو
قع پر وزیر مملکت رام مورتی سنگھ ورما نے کہا کہ تمام گاؤں پردھان، گاؤں وتحصیل سطح کے ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع کے تمام گاؤں کے ۱۴سے ۳۵برس کے عمر کے لڑکے لڑکیوں کا رجسٹریشن کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب نوجوان تربیت حاصل کریں گے تو وہ ذاتی طور پر روزگار یا ملازمت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایات ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار دلایا جائے۔ یہ پروگرام ریاست کے تمام اضلاع میں شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تربیت حاصل کرنے کے بعد بے روزگاری دور کریں اور ملک وریاست کی ترقی میں تعاون دیں۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ متھلیش کمار نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ریاست کو ترقی کی راہ پر گامز
ن کرنے کے لئے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ کوشل وکاس مشن اسکیم ایک ایسی ہی اسکیم ہے جس کے تحت ۳۴ سیکٹروں کے ۲۸۳نصابوں کے تحت تربیت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کے ہر نوجوان کا یہ خواب ہوتاہے کہ وہ کچھ نہ کچھ تکنیکی تربیت حاصل کرین اور اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت نے نوجوانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے بہت سی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ جہاں پر تکنیکی تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لئے ۵۰۰نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مذاکرہ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ راج منی یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا مقصد ہے کہ ہر نوجوان کو روزگار حاصل ہوسکے۔ انہوں نے تمام ضلع تحصیل، بلاک اور دیہی سطح کے افسران وملازمین کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ نشرو اشاعت کرتے ہوئے نوجوان لڑکے لڑکیوں کا رجسٹریشن کرائیں۔