نئی دہلی(بھاشا)۔جاپان کی مالیاتی خدمات کمپنی ’نپن‘ہندوستان کی ممتاز میوچول فنڈ کمپنی ریلائنس میوچول فنڈ میں اپنی حصہ داری ۲۶فیصد بڑھاکر ۴۹فیصد کرے گی۔ اس کے پہلے مرحلہ میں ۹فیصد حصہ داری لینے کیلئے جاپانی کمپنی ۶۵۷کروڑ روپیہ کا سرمایہ لگائے گی۔آج کئے گئے اعلان کے حساب سے ریلائنس ایم ایف کو چلانے والی ریلائنس کیپٹل ایسیٹ مینجمینٹ کمپنی کو ۷۳۰۰کروڑ روپیہ کا اندازہ لگایاگیاہے۔ نپن اسی طرح آہستہ آہستہ انل امبانی کی قیادت والی اس کمپنی میں اپنی حصہ داری بڑھاکر ۴۹فیصد کرے گی۔نپن کی ابھی آرکین میں ابھی تک ۲۶فیصد حص
ہ داری ہے۔ اس نے اسے ۲۰۱۲میں ۱۴۵۰ کروڑروپیہ میں خریداتھا اس وقت کمپنی کی قیمت کا اندازہ ۵۶۰۰ لگایاگیاتھا۔ نپن لائف ۵۰۰ ارب ڈالر (۳۰۰۰۰ کروڑروپیہ )کے اثاثہ جات کا انتظام کرتی ہے جوکسی بھی عالمی لائف انشورنس کمپنی کے ذریعہ منظم ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے۔ آرکیم ریلائنس کیپٹل کا حصہ ہے جو انل امبانی کی قیادت والی ریلائنس گروپ کی مالیاتی سروس شاخ ہے۔زیرانتظام اثاثہ جات کی بنیاد پر آرکیم ہندوستان کی سب سے بڑی اثاثہ جات منتظم ہے اور اس کی کل زیرانتظام املاک ۳۰ستمبر ۲۰۱۴کو ۲۱۸۳۳۸کروڑ روپیہ تھی۔ نپن اورآرکیم دونوں کمپنیوں نے مشترکہ بیان میںکہاکہ نپن لائف ریلائنس کیپٹل ایسیٹ مینیجمنٹ میں اپنی حصہ داری دویااس سے زائد مرحلوں میں موجودہ ۲۶فیصد سے بڑھاکر ۴۹فیصد کرے گی۔بیان میںکہاگیاکہ جاپانی کمپنی پہلے مرحلے میں آرکیم کی ۹فیصد اضافی حصہ داری خریدنے کیلئے ۶۵۷کروڑ روپیہ کا سرمایہ لگائے گی جس سے اس کی حصہ داری بڑھ کر ۳۵فیصد ہوجائے گی۔بیان میںکہاگیاکہ اس سودہ میں آرکیم کا تعین قدر۷۳۰۰ کروڑروپیہ کیاگیاہے جوہندوستان کی کسی بھی میوچل فنڈ کمپنی کا اب تک کیاگیا سب سے زیادہ تعین قدرہے یہ سودہ رواں مالی سال میں پوراہوجانے کی امیدہے جسے ریگولیٹری منظوری ملناباقی ہے۔ ریلائنس کیپٹل چیف ایگزیکٹیو افسر سیم گھوش نے کہاکہ ہم نپن کی اس حصہ داری کو مزید مضبوط کرنے اورہماری اثاثہ جات مینجمنٹ کمپنی میں اضافی حصہ داری خریدنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہماراخیال ہے کہ نپن کی تفصیلی حصہ داری سے ہمارااضافہ،رسائی اور نفاذ میں اضافہ ہوگا۔نپن لائف نے ریلائنس لائف انشورنس کمپنی میں بھی ۲۶فیصد حصہ داری لے رکھی ہے اس کے لئے اس نے ۳۰۶۲کروڑ روپیہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ یہ سودہ اکتوبر ۲۰۱۱میںہواتھا اور ریلائنس لائف کی قیمت ۱۱۵۰۰ کروڑ روپیہ کا اندازہ لگایاگیاتھا۔