ساگر: مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں آج ریلوے لائن سے تقریباً ایک کلومیٹر کے دائرے میں ایک نوجوان اور ایک نابالغ لڑکی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔نریاولی پولیس کے مطابق بینا۔کٹنی ریل ڈویژن پر نریاولی ریلوے اسٹیشن کے پاس دونوں لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نوجوان کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔تاہم نابالغ لڑکی کی شناخت مقامی شخص رام کرمی کی بیٹی کیرتی (13) کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ کل شام تقریباً 6 بجے گھر سے کسی کو بغیر بتائے کہیں چلی گئی تھی۔