سیفئی ؍اٹاوہ(نامہ نگار)۱۶ویں سیفئی مہوتسو میں منقعدہ سائیکل دوڑ میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے خود سائیکل چلا کر لوگوں کو حیران کردیا۔ ابر آلود موسم اور شدید سردی اور گھنے کہرے کی پرواہ کئے بغیر وزیرا علیٰ نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زیادہ وقت تک سائیکل چلائی۔ سیارہ رنگ کاٹریک سوٹ اور سر پر سماجوادی پارٹی کے انتخابی نشان سائیکل والی لا ل رنگ کی کیمپ لگا کر وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کے چہرے پر جوش صاف طور پر دکھائی دے رہاتھا۔ کانپور آگرہ شاہراہ پر سائیکل دوڑ دیکھنے کے لئے کھڑے ہوئے لوگوں نے جب وزیرا علیٰ کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا تو وہ حیران ہوگئے۔ لوگوں کو یقین نہیں ہورہاتھا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ سائیکل چلاتے ہوئے ان کے سامنے سے نکل گئے ہیں۔ لوگوں نے تالیاں بجا کر ان حوصلہ افزائی
کی۔