ممبئی ۔(ایجنسی) اداکار پرنیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ اپنی فلم میں غالباً ان کا وزن کچھ زیادہ رہا ہوگا۔ لیکن اب مسلسل سخت محنت اور ورک آئوٹ سے ان کا جسم پرکشش ہوگیا ہے۔ پرنیتی نے بتایا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آئی تھی تب میں کچھ موٹی تھی اور میں خود کواس انڈسٹری کے لائق فٹ رکھنے کیلئے سخت محنت کررہی تھی۔ اب مجھے لگتا ہے کہ میں ویسی نہیں رہی ۔ کیونکہ میں نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے۔ اور میں پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہوں۔ پرکشش رہنے کیلئے میں سخت محنت کررہی ہوں ۔ حالانکہ بالی ووڈ میں سبھی اداکارائیں خود کو پرکشش بنانے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔ سناکشی سنہا ، ہما قریشی اور ودیا بالن جیسی اداکارائیں اپنی حقیقی شبیہ میں ہی مطمئن ہیں۔ حالانکہ پرنیتی کا کہنا ہے کہ و ہ ہمیشہ سے ہی اپنے وزن کو لیکر پریشان تھیں۔ انہوںنے کہا وہ اداکارائیں خود کو جیسا دیکھنا چاہتی ہیں وہ اس میں مطمئن میں لیکن میں ہمیشہ غیر مطمئن رہا کرتی تھی۔ میں سنیما کا ایک حصہ ہوں اور مجھے اچھی نظرآنے والی اداکارائوں سے مقابلہ کرنے میں خود کو اہل بنانا چاہتی ہوں۔ انہوںنے کہا کہ میں اپنی جسمانی بناوٹ کی وجہ سے اپنا پسندیدہ لباس نہیں پہن سکتی تھی کیونکہ میں ان میں موٹی نظرآتی تھیں میں مزید وزن کم کرنا چاہتی ہوں تاکہ میں اصل زندگی میں بھی پرکشش نظرآئوں۔ پردے پر اگر مجھے کسی منظر کیلئے چھوٹے کپڑے یا بکنی پہنا پڑے تواس کیلئے مجھے خود کو اس کے لائق بنانا ہی ہوگا۔