بارہ بنکی(نامہ نگار)۔سماجوادی پارٹی تمام مذاہب کے لوگوں کے مفاد میں کام کرتی ہے ۔ پس ماندہ ذاتوں کو سب سے زیادہ حقوق سماجوادی پارٹی نے دیئے ہیں ۔ ریاستی حکومت مساوات کی بنیاد پر کام کررہی ہے ۔ مذکورہ باتیں سماجوادی پارٹی کے ضلع دفتر پر بارہ پال ذاتوں کے لوگوں کی استقبالیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلع صدر ڈاکٹر کلدیپ سنگھ نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے سب سے پہلے پس ماندہ ذاتوں کو درجہ فہرست ذات اور اقوام قبائل میں شامل کرنے کے لئے آواز بلند کی ۔ سماجوادی پارٹی تمام طبقوں کو ساتھ لے کر کام کررہ
ی ہے ۔ پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ہمیشہ تمام طبقوں کے لوگوں کے مفاد کے لئے جدوجہد کی ہے ۔ اترپردیش حکومت نے پس ماندہ ذاتوں کے لئے مختلف عوامی بہبود کی اسکیمیں شروع کی ہے ۔ جس کا فائدہ مذکورہ ذاتوں کو براہ راست حاصل ہورہا ہے ۔ سماجوادی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پورا کردیا ہے ۔ ضلع صدر نے تمام ذاتوںکے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے جائز مطالبات کو منظور کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔ اس موقع پر پال سماج کے ضلع سکریٹری شیام پرکاش ترویدی ، یشونت یادو ، یوتھ برگیڈ کے صدر پریتم ورما ، کونسلر اجے گپتا ، نازمہ بانو ، کاظمہ بانو ، پریماوتی ، برجیندر کمار ، کسم گیہار ،سروری اور راج کمار ورما نے بھی تقریب کو خطاب کیا۔