لندن، 8 نومبر: برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ۔ 6 نے کہا ہے کہ امریکہ کے سابق خفیہ ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن کی جانب سے امریکی خفیہ ایجنسی (این ایس اے) اور برطانیہ خفیہ ایجنسی کی خفیہ اطلاعات کو عام کئے جانے سے جنگجو تنظیم القاعدہ بہت خوش ہے۔
برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی ۔ 6 کے سربراہ جان سیورس نے کہا کہ ایڈورڈ سنوڈن کے انکشافات سے ایجنسی کا کام متاثر ہوا ہے اور اس سے خطرہ بڑھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنوڈن کی جانب سے خفیہ اطلاعات عام کرنے سے برطانیہ کا دشمن القاعدہ اس معاملہ میں اظہار مسرت کررہا ہے۔