ممبئی(وارتا)بالی ووڈاداکارہ سوناکشی سنہا نے بیک گرائونڈ ڈانسرکا شکریہ اداکیا ہے۔ ۲۰۱۰ میںآئی فلم دبنگ سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والی سوناکشی نے کئی فلموںمیںآئٹم نمبر کیا ہے جس میں بیک گرائونڈ ڈانسروں نے ان کا تعاون کیا ہے سوناکشی بیک گرائونڈ ڈانسروں کی صلاحیت سے بیحد متاثر ہوئی ہیں اورانھوںنے ان کا شکریہ اداکیا ہے۔سوناکشی سنہا نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پرلکھا ہے کہ بیک گرائونڈ ڈانسر ہی دراصل گانوں کی جان ہواکرتے ہیں۔ یہ لوگ گانوں کو خوبصورت بنانے میںسخت محنت کرتے ہیں۔ میں ان کی توانائی محسوس کرتی ہوں۔ آپ سبھی کاشکریہ ۔